پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، سیاسی، مذہبی رہنما

May 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،جب تک پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو گی تب تک معیشت میں بہتری نہیں آسکتی ،دریں اثنا پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے کہا ہے کہ مہنگائی کا شور مچا کر حکومت میں آنے والوں نے مہنگائی کے بم گر انے شروع کردیئے، پٹرول کے نرخوں میں پاکستان کی تاریخ کے بلند ترین 30 روپے اور بجلی نرخوں میں 4روپے 83پیسے اضافے کے بعد بجلی کی مصنوعی قلت کا ڈرامہ کر کے نصف شب کے بعد 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ،علاوہ ازیں شیعہ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی،معروف خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی ،جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی،مولانا صادق جعفری اور دیگر نےکہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بڑا اضافہ ظلم ہے ،موجودہ حکمران ملک دوست نہیں بلکہ عوام کے کھلے دشمن نظر آتے ہیں ۔