عزیر بلوچ و دیگر ملزمان کی خصوصی عدالت میں بریت کی درخواستیں

May 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری پولیس آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور شہری کے قتل کیس میں کمزور پراسیکوشن کے باعث گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ ودیگر ملزمان نے خصوصی عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں، درخواستوں میں کہاگیا ہے کہ استغاثہ کی جانب سے شواہد پیش کئے گئے اور نہ ہی گواہان کو پیش کیا جارہا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانات اور ملزم عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے ، آئندہ سماعت پر گواہان اور کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6جون تک ملتوی کردی ، کلری تھانے میں درج مقدمے میں حبیب جان بلوچ، فہیم شکیل اور عمر کچھی اشتہاری ہیں۔