ملک سے انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، آصف جلالی

May 28, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) تحریک لبیک کے سربراہ آصف جلالی نے کہا ہے کہ کراچی میں قلیل عرصے میں تین دھماکے کھلی دہشت گردی اور اس کے پیچھے اسلام و ملک دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے انتہا پسندی کا ملک سے مکمل خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں پاکستان کو بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ، تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و صراط مستقیم کے زیر اہتمام 28 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگی،وطن عزیر میں سچے عقائد و نظریات کے فروغ کیلئے سنی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ہمارے پاس پاکستان میں اور انٹرنیشنل سطح پر قیام امن کا ایک جامع فارمولا موجود ہے جسے پیش کرنے کیلئے سنی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، ہم وطن عزیز کی فضاؤں کو لبیک یا رسولؐ کی صداؤں سے لبریز کر کے پوری قوم کو مدینہ منورہ کی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، پیر سید شاہ سراج الحق سربراہ پاکستان سنی موومنٹ، مفتی محمد اقبال نقشبندی اور دیگر بھی موجود تھے۔