ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘ پاک چین تعاون فریم ورک کے تحت آن لائن اجلاس

May 28, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے پاک چین تعاون فریم ورک کے تحت اعلیٰ سطح کے وفد کی آن لائن اجلاس کا انعقاد ہوا جس کا مقصد جنگلات میں لگنے والی آگ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کی جبکہ چینی وفد کی سربراہی بین الاقوامی تعاون اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر لیو ویمن نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے کی معاونت ممبران این ڈی ایم اے، جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس 1122، ڈی جی سول ڈیفنس، ڈی آئی جی جنگلات وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کی۔