چیف الیکشن کمشنر کو 5 مختص سیٹوں پر نئے ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلے خط ارسال

May 28, 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر/ممبرز کو فوری طور پر پانچ مختص سیٹوں پر نئے ممبران پنجاب صوبائی اسمبلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلے محمد اظہر صدیق نے خط لکھ دیا- سپریم کورٹ کے 17 مئی اور الیکشن کمیشن کی 20 مئی کے فیصلے کے بعد 25 منحرف اراکین ڈی سیٹ ہو چکے ہیں لۂذا ان میں سے 5 اراکین مخصوص نشتوں پر آئین کے آرٹیکل 224(6) کے تحت پارٹی لسٹ کے مطابق منتخب ہو چکے ہیں- اگر نوٹیفیکیشن فوری طور ہر جاری نہ کیا گیا تو آئین کی خلاف ورزی پر اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔