انشورنس کمپنی پالیسی ہولڈرز کے لواحقین کو 7 لاکھ کے کلیمز ادا کرے، صدر علوی

May 28, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کو فوت شدہ پالیسی ہولڈرز کے لواحقین کو 7 لاکھ کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائف انشورنس پالیسی لیتے وقت بیماری کی موجودگی کو ثابت کرنا انشورنس کمپنی کی ذمہ داری ہے۔