اختر منیر اے پی پی کے نئے ایم ڈی مقرر

May 28, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس ایڈوائزر اختر منیر کو اے پی پی کا نیا ایم ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ مبشر حسین کے پی آئی او بننے سے خالی ہوگیا تھا۔ اختر منیر ایوان صدر میں نیا میڈیا ایڈوائزر آنے تک فرائض ادا کرتے رہیں گے۔ اختر منیر کی جگہ انفارمیشن گروپ کے ایک اور سینئر افسر قمر بشیر کو صدر کا میڈیا ایڈوائزر بنانے کی تجویز زیر غور ہے‘ فیصلہ صدر مملکت کریں گے۔