شبلی فراز سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو جہانگیر ترین کہہ گئے

May 28, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کی یاد آگئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز سابق وزیرخزانہ کو شوکت ترین کی جگہ جہانگیر ترین کہہ گئے۔شبلی فراز کی زبان سے جہانگیر ترین کا نام سن کر دیگر پارٹی رہنماؤں کی ہنسی نکل گئی لیکن شوکت ترین کو اپنا غلط تعارف ذرا نہ بھایا اور انہوں نے ہاتھ کے ہاتھ شبلی فراز کی تصحیح کراکے فوری اپنا درست نام دہرایا۔