قائداعظم کے اصولوں کانفاذناگزیرہے‘معظم بٹ

May 28, 2022

پشاور(جنگ نیوز)سینئرقانون دان محمدمعظم بٹ نے کہاہے کہ اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آنے والے پاکستان کوایسی لیبارٹری بنادیاگیاہے جہاں اسلام کے علاوہ باقی سب کچھ دیکھنے کو ملتا ہے،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے آئینی سوچ کے بنیادی اصول وضع کردیئے گئے تھے جن پر ابھی تک عملدرآمدنہیں ہوسکا،ہمارے نظام میں تمام آلودگیاں آچکی ہیں،ان سے نجات کیلئے پاکستان کی موجودہ آلودہ سیاست سے علیحدگی اختیارکرکے قائداعظم کے وضع کردہ اصولوںکانفاذناگزیرہے،یہ عمل کسی بھی طورآسان نہیں ہے لیکن معاشی پہیہ کوچلاتے ہوئے پاکستان کودنیامیںقابل قبول اورمثبت کرداراداکرناہوگا،جن قوتوںکے ماتحت پاکستان اس حالت کوپہنچاہے اس سے بتدریج علیحدگی اختیارکرناہوگی۔نیاپاکستان عمران خان کااورپراناپاکستان نوازشریف کا،ملک کواس دھاراپرڈالنے والے ضیاء الحق تھے،ملک پرسول بیوروکریسی اورفوجی حکومتوں نے اپناراج قائم کردیاتھا،پاکستان کے قیام کامقصد ہندوستان میںمسلمان آبادیوںکوتحفظ فراہم کرنا اوروہاںپربلاخوف وخطر رضاکارانہ اسلام پرعملدرآمداورمشرق وسطی میں اسلام کی تبلیغ تھا،مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ذہنی ارتقاء کی ضرورت ہے ، انتہائی افسوس کامقام ہے کہ وطن عزیزمیںآج تک آرٹیکل 20کے مطابق مذہبی آزادی کویقینی بنانے کیلئے قانون تک بن سکاہے،جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کے ساتھ جوکچھ بھارتی عدالت نے کیااس نے ہمیں بہت کچھ سوچنے پرمجبورکردیاہے،پاکستان چونکہ اندرونی معاملات اورانتشارکااس قدرشکارہوچکاہے کہ اس سے یہ امیدلگانے کہ وہ خطے میں توازن قائم یاکشمیرکی آزادی کیلئے عملی کرداراداکرسکے گایہ غیر حقیقی سوچ ہے،وہ افرادجوکشمیرکی آزادی کاتصوررکھتے ہیںانہیں نئے خطوط پرکام اورمنظم طریقہ کاراختیارکرناہوگا،ورنہ پاکستان کی حیثیت بھی ایسی ہوگی جہاں ممالک زیادہ سے زیادہ سفارتی مطالبے کرتے ہیں۔