جنگلی حیات کی افزائش نسل کیلئے بریڈنگ فیسلٹی رولز کا اجراء

May 28, 2022

پشاور (جنگ نیوز)حکومت خیبر پختونخوا نے وائلڈ لائف ایکٹ 2015 کے تحت جنگلی حیات کی افزائش نسل کیلئے بریڈنگ فیسلٹی رولز کا اجراء کردیا ہے۔ ان رولز کے تحت کوئی بھی شخص یا ادارہ کسی بھی جنگلی حیات کے جانور یا پرندوںکیلئے بریڈنگ فیسلیٹی تعمیر کر سکتا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز محکمہ جنگلی حیات کی جانب جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں اگر کوئی بھی جنگلی حیات کی بریڈنگ فیسلٹی موجود ہے تو اس کے مالکان اپنے کاروبار کوفوری طور پر ان رولز کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ جنگلی حیات کے دفاتر میں رجسٹرڈ کروالیں بصورت دیگر اُن کے کاروبار کو غیر قانونی تصور کیا جائیگا اور محکمہ جنگلی حیات اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریگا۔ غیرقانونی بریڈنگ فیسلٹیزکا کاروبارکرنے والے مالکان یا اداروں کو فوری طور پر بندش، بھاری جرمانوںاور قید وبند کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔