70فیصد آبادی ہربل ادویات سے مستفید ہو ر ہی ہے، حکیم نعمت علی شاہ

May 28, 2022

پشاور( جنگ نیوز )صوبائی دارلحکومت پشاور کے مقامی ہوٹل میں طبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں پرنسپل پاکستان طبیہ کالج فیصل آباد حکیم حافظ فرید یونس ، حکیم محمد بشیر چیف ایگزیکٹو خیبر طبیہ کالج، نائب صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم عبدالواحد شمسی، صوبائی صدر کے پی رفقاء طب پاکستان حکیم سکندر خان سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے طبیہ ماہرین ، حکیموں نے شرکت کی اس موقع پر سفیر یکجہتی طب پاکستان حکیم سید نعمت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا دور حاضر کے طبی ماہرین کو ہسپتالوں کے اجراء سے زیادہ مرض کی وجہ کو قابو کرنا چاہئے جس سے مرض پھیل رہا ہو دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد آبادی ہربل ادویات سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم طب میں علم کا حصول اور عمل کامیابی کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار طب کا مقصد پورے پاکستان میں طب کو متعارف کرانا ہے اس حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں فیڈرل تعلیمی بورڈ نے طب کو سائنس کے مضمون کے طور پر تسلیم کر کے چھٹا سلیبس منظور کر لیا ہے جو کہ پاکستان کے طبیہ کے لئے خوش آئند ہے کانفرنس کے اختتام پر حکیم سکندر خان نے شرکاء کو خصوصی شیلڈز سے نوازا۔