یاسین ملک کو سزا، معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

May 28, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہےکہ بھارتی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو قید کی سزاء کیخلاف اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس مسئلے کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھایا جائیگا جس میں اگلے مہینے جینوا میں ہونے والا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بھی شامل ہے،معاملے پر بحث کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھیں گے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے] سری نگر اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کی طرف سے چار کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ، بھارت فوری طور پر اپنے زیرتسلط جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان باہمی احترام کے اصولوں کے تحت چین اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام اہم ممالک سے وسیع البنیاد اور متوازن تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتا ہے