آئل کمپنیوں، پمپ مالکان کو تیل کی قیمتیں بڑھنے سے کروڑوں روپے کا فائدہ

May 28, 2022

لاہور(تجمل گرمانی)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرول پمپ مالکان کو راتوں رات کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگیا۔بعض کمپنیوں نے 10لاکھ سے ایک کروڑ لٹر تک سٹاک جمع کیا انہیں قیمتیں بڑھنے کی پہلے سےاطلاع تھی ، ذرائع نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرول پمپ مالکان کو پہلے اطلاع تھی کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے وہ گزشتہ ایک ماہ سے پٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک جمع کرنے میں مصروف تھے بعض کمپنیوں نے 10لاکھ سے ایک کروڑ لٹر تک کے سٹاک جمع کئے ہوئے تھے، آئل ٹینکروں کو پٹرول اور ڈیزل سے بھرنے کے بعد کھڑا کررکھا تھا،پٹرول پمپ مالکان نے بھی 14سے 40ہزار لٹر کے سٹاک جمع رکھے تھےگزشتہ روز جیسے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا علان ہوا متعدد پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت بند کردی اور نئے قیمتوں کے اطلاق کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بحال کردی گئی۔