پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15جون سے مکمل پابندی

May 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد ہوگی مون سون کی آمد سے قبل تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، اور برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات مکمل کئے جائیں کراچی کی تمام شاہراہوں پر واقع عمارتوں کے بیرونی حصوں کو رنگ و روغن کرکے دلکش بنایا جائے، وال چاکنگ کو روکا جائے اور فلائی اوورز کے نیچے کی دیواروں سے اشتہارات کو فوری ہٹایا جائے اور تجاوزات کو صاف کیا جائے، کیبل وائرز کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔