اداکارہ صبا قمر، عمیر رانا اور سرمد کھوسٹ کی مزیدار گفتگو آج ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

May 28, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر، عمیر رانا اور معروف ہدایتکار و اداکار سرمد کھوسٹ ہفتے کو ”جیونیوز“ کے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنیں گے۔ آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم کی مرکزی اداکار ہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں حقیقی زندگی میں بھی ”کمبلی“ ٹائپ لڑکی ہوں۔ سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ جب ہم نے اپنی فلم کے ”ٹریلر“ یوٹیوب پر ڈالنا شروع کئے تو لوگوں نے بے تحاشہ محبت اور پیار دیا، مگر ایک کمنٹ بہت مزیدار تھا کسی نے ”او بھائی! اپنی فلم کے ٹریلر ہی دکھاتا رہے گا یا فلم بھی دکھائے گا؟“۔ اس کمنٹ کو سوچ آج بھی بہت ہنسی آتی ہے۔ شو کے دوران فلم کی کاسٹ سے دیگر کئی دلچسپ سوال و جواب بھی پوچھے گئے جسے سن کر ناظرین لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔