اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف مطالبات پر عملدرآمد، 319 پوائنٹس کا اضافہ

May 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کے بعد قرض کی نئی قسط ملنے کے امکانات روشن ہونے اور ملکی معیشت کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں کے دم توڑنے سے جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 42541.71پوائنٹس سے بڑھ کر 42861.45پوائنٹس پر بند ہوا اس طرح 319.74پوائنٹس ا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 71کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے باعث 60.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔