سونا فی تولہ 2100 روپے سستا

May 28, 2022

کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2100روپے سستا ہو کر 1لاکھ 41ہزار200روپے کا ہو گیا جبکہ 1800روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 21ہزار 50روپے پر آ گئی۔