شاہ لطیف ٹاؤن میں جماعت اسلامی کا مقامی رہنما قتل

May 28, 2022

جنگ فوٹو

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قذافی ٹاؤن گلشن عسکری میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا۔

کراچی قذافی ٹاﺅن گلشنِ عسکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

نذیر محمد کی سربراہ جماعت اسلامی کے ساتھ فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نذیر محمد کے گھر کے باہر کھڑے تھے اور نذیر شاہ کے گھر سے باہر نکلے ہی ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

نذیر احمد جماعت اسلامی کے سابق یو سی وائس چیئرمین تھے، وہ جماعت اسلامی ضلع ملیر کے عہدار بھی تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس نے کرائم سین کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے۔

کراچی پولیس اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع سے شاید اکٹھے کر رہی ہیں۔