خیبر پختونخوا کا بجٹ یکم جون کو پیش کریں گے، تیمور سلیم جھگڑا

May 28, 2022

فائل فوٹو

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کا مالی سال 23-2022 کا بجٹ یکم جون 2022 کو پیش کریں گے۔

تیمور جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کے بجٹ سے زیادہ ہوگا، نئےسال کے بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زیادہ ہوگا۔

تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے کا نیا ترقیاتی بجٹ 4 کھرب روپے سے زیادہ ہوگا، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور این ایچ سی پی کی مد میں ملنے والے فنڈز میں رکاوٹیں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر اپنے حق کے لیے زور ڈالے گی، ہم بجٹ میں جو اعلان کرتے ہیں وہ دیتے بھی ہیں، سرکاری ملازمین اور پیینشنرز کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ چھوڑے انتخابات کا اعلان کرے۔