بنگلور کے فائیو اسٹار ہوٹل نے کتے کو آفیسر کی ملازمت دے دی

May 28, 2022

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل نے سڑک پر پھرنے والے ایک کتے (برنی) کو نہ صرف پناہ دی بلکہ اسے کام بھی دیا، جس کے بعد یہ کتا جوسڑکوں پر تھا اور کوئی رہنے کو جگہ نہ تھی اب ہوٹل میں نہ صرف کام کررہا ہے بلکہ وہ میٹنگز میں شریک ہونے کے ساتھ تنخواہ بھی وصول کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب برنی دی للت اشوک بنگلور پہنچا تو وہ بری طرح زخمی، خوفزدہ اور تنہائی کا شکار تھا، لیکن ہوٹل والوں نے نہ صرف اسے قبول کیا بلکہ آئی ڈی کارڈ کی بنیاد پر ملازمت بھی دی، یعنی چیف ہیپی نیس آفیسر کا عہدہ بھی دیا۔

اس نے جلد ہی دیگر اسٹاف ممبرز سے دوستیاں بھی کرلی ہیں۔

ہوٹل کے جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ اس کی یہاں موجودگی ایک حیرت انگیز تجربہ ہے، اور اس کی وجہ سے مہمان اور ملازمین مسکراتے رہتے ہیں۔

اسٹاف کا کہنا تھا کہ برنی کو بھی دیگر ریگولر ملازمین کی طرح تنخواہ ملتی ہے لیکن یہ گلے ملنے اور چومنے کی شکل میں ہوتی ہے۔