چائے کی پتی چرانے کے الزام میں خواتین کو دوپٹے سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا

May 28, 2022

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں چائے کی پتی چرانے کے الزام میں خواتین کو دوپٹے سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔

بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے بازار میں خواتین پر مبینہ چوری کے الزام میں دکانداروں نے انہیں دوپٹے سے باندھا اور بازار میں گھسیٹا۔

لیڈیز پولیس کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لیجایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنے کا الزام ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد واقعے کا پتا چلا، معاملے کی تفتیش کررہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔