وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی سیکیورٹی کی گاڑی اور ٹریلر میں ٹکر

May 28, 2022

پنجاب کے شہر خانیوال میں مہر شاہ کے قریب وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی سیکیورٹی میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مہر شاہ کے قریب وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی سیکیورٹی کی گاڑی اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔