انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 26 افراد لاپتہ، 17 کو بچالیا گیا

May 28, 2022

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 26 افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 17 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ایندھن ختم ہونے کے سبب خراب موسم میں سمندر میں ڈوب گئی۔

کشتی میں 43 افراد سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کے واقعےمیں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔