اناج کی بلا روک ٹوک برآمد پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، روسی صدر

May 28, 2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس اناج کی بلا روک ٹوک برآمد کے آپشنز پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا ہے کہ روس پر سے پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ کھاد اور زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کو بھی تیار ہے۔

کریملن کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیول میکروں اور جرمن چانسلر اولاف شولز سے ٹیلیفونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس موقع پر بحر اسود کی بندرگاہوں سے یوکرینی اناج کی برآمدات کے آپشنز پر بات چیت کے لیے بھی رضامندی ظاہر کی۔

صدر پیوٹن نے دونوں رہنماؤں کو یوکرین میں مغرب کی جانب سے خطرناک نوعیت کے ہتھیاروں کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا، بات چیت میں روسی صدر نے یوکرین سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔