پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی میں اضافہ، شہری پریشان

May 29, 2022

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا جس سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

مہنگائی کے باعث آمدنی سکڑ گئی اور خرچہ بڑھ گیا ہے، شہری پریشان ہیں کہ بجلی کا بل بھریں یا بچوں کا پیٹ پالیں، اسکول کی فیس دیں یا سبزی ،گوشت خریدیں۔

لاہور میں دکان داروں نے پرائس لسٹ ہٹادیں جبکہ منافع خوری روکنے والا کوئی نظر نہ آیا۔

پھل، سبزی، بیس سے تیس روپے جبکہ گھی بیس روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمت بھی تین روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے ہیں۔