بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج

May 29, 2022

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے، پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں چمن کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 7 میونسپل کارپوریشن، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں۔

بلوچستان کے بلدیاتی دنگل میں 1584 وارڈز پر بلامقابلہ کامیابیاں ہوچکی ہیں، آج 4456 میں مقابلہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق صوبائی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔