بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار انصاف فراہم کیا جائے ‘لواحقین

May 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سیوڑہ چوک کے رہائشی تھانہ گلگشت کی حدود میں ہفتہ قبل گھر میں شوہر شاہد حسین نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ریحانہ بی بی کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیااور بے حوشی کی حالت میں مقتولہ ریحانہ کے گلے میں اسی کا دوپٹہ ڈال کر پنکھے سے لٹکا دیا اور شور مچانے لگا کہ میری بیوی ریحانہ نے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر شاہد حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس اصل حقائق سامنے نہیں لا رہی ہے ۔مقتولہ کے لواحقین نے تھانہ گلگشت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں۔