اجلاس میں غیر حاضری پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی واسا سےجواب طلب کر لیا

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے اجلاس میں غیر حاضری پر ایم ڈی واسا قیصر رضا کی جواب طلبی کرلی،ایم ڈی واسا گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ سے غیر حاضر تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے7 روز میں جواب طلب کر لیا۔