نعمان گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتار ،نقدی اور اسلحہ برآمد

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعمان گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد نعمان، محمد کاشف اور محمد وقاص شامل ہیں،جن سے 85 ہزار روپے اور 2 پسٹل 30 بور برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے رابری، موٹر سائیکل چوری سمیت کل 8 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔