لیگ ن ورکرز الائنس کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر تقریب، کیک کاٹا گیا

May 29, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی و میئر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو نا قابل تسخیر اسلامی ایٹمی قوت بنایا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ورکرز الائنس کے زیر اہتمام صدر شیخ مقیم احمد کی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کی 24ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،اس مو قع پر کیک کاٹا گیا ،تقریب میں شیخ مقیم احمد، شیخ اقدس،تکبیر احمدودیگر نے شرکت کی۔