کمشنر عامر خٹک کا نہم کے امتحانی مراکز کا دورہ،پانی،بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نہم کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات سے متعلق دریافت کیا،کمشنر نے کہا کہ سنٹروں میں طلباءو طالبات کوپانی،بجلی سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہیں،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اگر کوئی بھی امیدوارنقل کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے اور ہر گز نرمی نہ برتی جائے جبکہ دیگر امیدواروں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔ تمام سنٹرسپرنٹنڈنٹ اور عملہ اپنے سنٹرمیں موجود امیدواروں پر کڑی نظر رکھیں اور بلاوجہ انہیں پریشان کرنے سے بھی گریز کریں۔