واسا کامون سون سیزن شروع ہونے سے ڈی سلٹنگ مہم مزید تیز کرنے کا حکم

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واساقیصر رضا کی ہدایت پرمون سون سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات، نکاسی آب کی شکایات کے تدارک، سیوریج لائنوں اور نالوں کی بھرپور صفائی کے پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے اور تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے دن رات متحرک رہیں ایم ڈی واسا قیصر رضا کی جانب سے ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ڈی سلٹنگ ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ بھی ایم ڈی واسا کو پیش کی گئی۔