ملتان پولیس میں تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف، حکام کااظہار برہمی، نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس میں تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ملتان پولیس کے 72 ملازمین ایک ماہ سے زائد عرصہ سے تبادلوں کے باوجود اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں پولیس حکام نے معاملہ نوٹس میں آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبدیل ہونے والوں کو نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ، تبادلے کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں میں انسپکٹر محمد فیاض بلوچ، سب انسپکٹرز اللہ دتہ، بدر منیر ، محمد سلیم، اے ایس آئیز خالد حسین، حامد رؤف ، زاہد دین، مظہر عباس، ظفر اقبال سمیت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں ، ملتان پولیس افسران نے ان ملازمین کو آج ہر صورت چارج چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔