گرلز ہائر سیکنڈری سکول چاہ بوہڑ والاکی پرنسپل کےمبینہ ناروا سلوک کیخلاف ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چاہ بوہڑ والاکی پرنسپل کےمبینہ ناروا سلوک کیخلاف ٹیچرز نے سکول کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر معلمات نے بتایا کہ وہ پرنسپل کےنازیبارویہ سے تنگ آچکی ہیں،انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینےکامطالبہ کیا ہے۔