سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شہر میں صفائی انسپکشن

May 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے "صاف پنجاب مہم" کے تحت شہر میں جاری صفائی کی انسپکشن شروع کردی ہے،انہوں نے موٹر سائیکل پر یونین کونسل ایک کے علاقے محمدی محلہ، تغلق روڈ اور کوٹلہ تولے خان کی تنگ گلیوں میں صفائی کا جائزہ لیا،انہوں نے یونین کونسل8 کے علاقے شمس آباد،علی چوک اور باوا صفرا روڈ کی گلیوں میں بھی پیدل چل کر صفائی کا معائنہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ورکرز کی حاضری اور صفائی بارے دریاقت کیا،ڈپٹی منیجرز آپریشنز انوارالحق اور عثمان خورشید بھی انکے ہمراہ تھے۔