فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں دو مصالحہ جات کارخانے سیل‘بیکری کو جرمانہ

May 29, 2022

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت مصالحہ جات بنانے والے دو کارخانے سیل کردئیے ۔ فیکٹریوں سے مصالحوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے ہزاروں کلو ناقص اجزاء اور تیار مصالحہ جات برآمد ہوئے۔ مصالحوں میں چائنیز نمک ، کھلے و غیر معیاری رنگ سمیت مختلف ناقص اور مضر صحت اجزا مکس کئے جارہے تھے۔مذکورہ فیکٹریوں کی مشینری آلودہ اور اسٹوریج ایریا میں انتہائی گندگی پائی گئی۔ فیکٹریوں سے مضر صحت مصالحوں کو اوپن مارکیٹ میں فروخت اور سپلائی کیا جارہا تھا۔ بی ایف اے حکام نے دوران معائنہ چائے کی پتی کا پروڈکشن و ڈسٹری بیوشن یونٹ بھی سیل کردیا۔ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، آلودہ فرش ، ناقص اسٹوریج سسٹم ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی بری حالت اور بی ایف اے فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا۔ مزید برآںایک معروف بیکری کے بیکنگ یونٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات ، زنگ آلود مشینری و بیکنگ ٹریز میں اشیاء تیار کرنے اور مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔