نصیر لانگوشہید نے قومی جدوجہد میں فعال کردار ادا کیا،بی این پی

May 29, 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے ایک بیان میں 29 مئی کو پارٹی کے شہید ساتھی نصیر جان لانگو کے یوم شہادت کی مناسبت پر شہید نصیر جان لانگو کے ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس خاندان کا بلوچستان کی قومی حقوق کی حوالے سیاسی جمہوری جدوجہد کی تحریک میں ایک اہم کردار ہے جو نیپ سے لیکر آج تک بلوچستان کی قومی جدوجہد میں نہایت ہی فعال اور متحرک کردار ادا کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ شہید نصیر جان لانگو کو ایک ایسے دور میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سےشہید کیا گیا جب 2010 کو بلوچستان میں بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے ساتھ ظم و جبر سماجی ناانصافیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا دور دورا تھا اور کوئٹہ کے قدیم ترین بلوچ علاقوں میں آئے روز سرچ آپریشن چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی،بلوچ نوجوانوں، سیاسی کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر،بزرگ سفید ریش قبائلی عمائدین کو حراست میں لے کر قیدوبند سے دوچار کرنا معمول تھا، ایسے حالات میں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وہ واحد قوم وطن دوست سیاسی جماعت تھی جو سراپا احتجاج ،سیاسی اور جمہوری انداز میں سیاسی مزاحمت کے طور پر کوئٹہ کےشہریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے خاطر بلارنگ و نسل مذہب زبان اور فرقے کی نمائندگی کا حق ادا کر رہی تھی تاکہ نا انصافیوں کا راستہ روکا جاسکے۔درایں اثناءبی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید رہنما بارہویں برسی کی مناسبت پر آج اتوارکوشام 4بجے کو کلی بڑو قمبرانی روڈ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا۔