یوم تکبیر پوری قوم کیلئے فخر کا دن ہے‘ مولانا علی محمد ابو تراب

May 29, 2022

کوئٹہ(پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئرنائب امیر وبلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ آج پوری قوم کے لئے فخر کا دن ہے کہ اسلامی دنیا کی واحد ریاست پاکستان ایک ایٹمی ملک بنا،دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور دفاع وطن کے لئے ایٹمی پروگرام ناگزیر تھا اس عظیم منصوبے کا کریڈٹ سیاسی وعسکری قیادت، سائنسدانوں اور خاص کراس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے تمام تر عالمی دھمکیوں اور پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر ایٹمی تجربہ کیا، اس موقع پر سعودی عرب کا بھی شکریہ اداکرنا ضروری ہے جنہوں نے روز اول سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل مرحوم سے لیکر شاہ عبداللہ مرحوم تک ہر ایک نے پاکستان کے ساتھ ایٹم بم بنانے میں ہرقسم کا مالی واخلاقی تعاون جاری رکھااور جب پاکستان نے 1998 ميں بھارت کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کئے تب عالمی اقتصادی پابندیوں کے اس موقع اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی ہمیشہ کی طرح پاکستان کا بھرپورساتھ دیا۔