چمن پسنجر کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے‘ڈی ایس ریلوے

May 29, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے نثار محمد خان نے کہا ہے کہ چمن ریلوے اسٹیشن سے چمن پسنجر کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ریلوے آپریشن میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں پڑا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ چمن ریلوے اسٹیشن کے سامنے لاوارث اور مشکوک موٹرسائیکل کی اطلاع پر سیکورٹی حکام نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں موجود دیسی ساخت بم کو ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔