عمران خان پاکستان میں واحد تم ہو جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے، مریم نواز

May 30, 2022

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں واحد تم ہو، جس کا اسرائیل سے خاندانی واسطہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو فتنہ خان کہہ دیا۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو، جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کمپین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں۔ جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ، ورنہ تمہیں منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش پھر تمہارا قتل کا جھوٹا ڈرامہ بھی فیل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے ناکام لانگ مارچ تمہار ا رہا اور اب وفد اسرائیل بھیجنے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری سامنے آگئی۔