پاکستان کو اگلے سال 37 ارب ڈالر چاہئیں، حفیظ پاشا

June 04, 2022

معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ درآمدات میں 12 ارب ڈالر کمی کی جائے اور 10 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوجائیں تو پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی 23 فی صد تک جانے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال ملکی ترقی کی شرح تین فی صد تک رہ سکتی ہے۔