لاہور میں مبینہ مقابلہ، 2 زیر حراست دہشت گرد ہلاک

June 04, 2022

لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق عبدالرزاق اور ثناء اللہ انار کلی دھماکے میں ملوث تھے، جنہیں بادامی باغ لے جایا جارہا تھا کہ دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے کھوکھر پنڈ بادامی باغ میں کرائے پر گھر لیا ہوا تھا۔