سربیا کے پڑوسی ممالک کی روسی طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

June 06, 2022

سربیا کے پڑوسی ممالک نے روسی وزیر خارجہ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بلغاریہ، شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو نے روسی سرکاری طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور دیگر روسی حکام کو آج سربیا کے دارالحکومت بلغراد پہنچنا تھا۔ تاہمبلغاریہ، شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو نے روسی طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

روس نے مشرقی یورپی ممالک کے اقدام کو دشمنی پر مبنی کارروائی قرار دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ سربیا کے پڑوسی ممالک کا اقدام غیرمعمولی ہے ان ممالک کو اس کی وضاحت دینی ہوگی۔