نانگا پربت پر لاپتہ ہونے والے اطالوی کوہ پیما کا جوتا 52 سال بعد مل گیا

June 13, 2022

گلگت بلتستان میں نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا دوسرا جوتا 52 سال بعد مل گیا۔

فیری میڈوز کے تین مقامی افراد میر غنی، شکر خان اور فضل جو جزوی طور پر نانگا پربت میں مہم جوئی اور ٹریکنگ گروپ کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں گزشتہ دنوں یہ جوتا حادثے کے مقام سے تقریباً 3 سے 4 کلو میٹر دور ملا۔

اطالوی کوہ پیما گوینتھرمیسنر اپنے بھائی اور معروف کوہ پیما رین ہولڈ کے ہمراہ نانگا پربت کی مہم جوئی پر نکلے تھے لیکن 29 جون 1970 کو وہ لاپتہ ہوئے جنہیں بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا پہلا جوتا سال 2005 میں ملا تھا۔