سوشل میڈیا پر فلم ’برہماسترا‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

June 18, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’برہماسترا‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔بولی وڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی فلم برہماسترا‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی عالیہ اور رنبیر کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں اور عالیہ اور رنبیر کو نیپو کڈز قرار دے رہے ہیں۔کرن جوہر کی وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور فلم ’’برہماسترا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں بِگ بی امیتابھ بچن اور اداکارہ مونی رائے بھی اہم کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں شاہ رُخ خان بھی ایک خاص کردار میں دکھائی دیں گے تاہم اسے اب تک راز رکھا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ برہماسترا ٹاپ ٹینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین فلم کے اُس پر منظر پر سخت تنقید کررہے ہیں، جس میں رنبیر کپور جوتے پہن کر مندر میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ ہندو مذہب میں اس عمل کو بالکل ناپسند کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ میں مرحوم بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی شامل ہوگئے ہیں۔