مجھے ٹرین میں لوٹا گیا، چور چپل تک لے گئے تھے، اکشے کمار کا انکشاف

June 18, 2022

ممبئی (این این آئی)کچھ سال پہلے بولی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کے ساتھ ان کے ٹاک شو میں بات چیت کے دوران، اکشے کمار نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہیں ٹرین کے اندر لوٹ لیا گیا تھا اور چور ان کی چپل تک لے گئے تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے ٹرین میں لوٹ مار کے اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ابھی 4500سے 5000روپے کی شاپنگ کی تھی اور میں ان سب کے ساتھ ٹرین کے اندر چڑھ گیا، میں ٹرین میں سو رہا تھا لیکن اچانک جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ کچھ ڈاکو ٹرین کے اندر موجود لوگوں سے سارا سامان لے رہے ہیں۔اکشے کمار نے کہا کہ پھر ڈاکو میرے قریب آئے اور میرا سارا سامان لے گئے،یہاں تک کہ انہوں نے میرے جوتے بھی نہیں چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی شور مچاتا تو وہ مجھے گولی مار دیتے۔