امبر ہرڈ کا مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ سے محبت کا اظہار

June 18, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ نے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نئے انٹرویو میں اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈیپ سے پیار کرتی ہوں۔ انٹرویو کے دوران امبر ہرڈ نے واضح طور پر اور کئی بار جونی ڈیپ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ “ہاں، میں اب بھی جونی ڈیپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور میں نے اس رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن میں اس ‘زہریلے’ (شادی) جوڑے رکھنے میں ناکام رہی۔امبر ہرڈ نے مزید کہاکہ“آج بھی میرے دل میں جونی ڈیپ کے لیے برے یا منفی خیالات نہیں ہیں، مجھے اب بھی جونی ڈیپ کے لیے نفرت نہیں ہے۔”یہ انٹرویو 36 سالہ اداکارہ امبر ہرڈ نے غیر ملکی میڈیا ‘این بی سی نیوز’ کو دیا۔جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے اور 10.3ملین ڈالر جرمانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امبر ہرڈ کا انٹرویو کیا گیا ہے۔