مکان پر اُٹھنے والے پوشیدہ اخراجات

June 18, 2022

اپنا گھر ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ گھر کی ملکیت کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ مالی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ پراپرٹی کی قیمت بڑھتی رہتی ہے۔ اگر آپ نے بینک سے قرض لے کر مکان خریدا یا تعمیر کیا ہے تو اس کی اقساط کی ادائیگیاں وقت کے ساتھ ساتھ کرائے کی مد میں کی جانے والی ادائیگیوں سے کم ہو سکتی ہیں اور آخر میں آپ ذاتی مکان کے مالک بھی بن جائیں گے۔

مکان کی ملکیت ٹیکس کے فوائد اور آپ کو اپنی ساکھ بنانے میں مدد بھی کر سکتی ہے۔ جب آپ ذاتی مکان کے مالک بن جاتے ہیں تو آپ کو بہت سے پوشیدہ اخراجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اخراجات معمول کے ہوتے ہیں جبکہ دوسرے کبھی کبھار اور غیر متوقع ہوتے ہیں، جو آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

مالک مکان بننے کیلئے رقم

مالک مکان بننے میں کتنی رقم خرچ ہوتی ہے؟ اس کا انحصار مکان پر ہے۔ پراپرٹی ٹیکس، بجلی، گیس اور پانی وغیرہ کی ادائیگی کے لیے تو رقم خرچ ہوتی ہی ہے لیکن مالک مکان کو غیر متوقع اخراجات جیسے کہ چھت کو تبدیل کرنا یا دیگر تزئین نو کے کام کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اگر آپ کا مکان بڑے رقبے پر تعمیرشدہ ہے تو آپ کو دیکھ بھال اور حفاظت پر اٹھنے والا خرچہ برداشت کرنا ہوگا اور اگر آپ کنڈومینیم یا گیٹڈ کمیونٹی میں رہتے ہیں، تو آپ کو اس حوالے سے طے شدہ رقم ادا کرنی ہوگی۔

ماہانہ اور سالانہ مرمت کے اخراجات

کچھ مالیاتی ماہرین مکان کی قیمت کے ایک یا دو فیصد کے مساوی رقم مکان کی سالانہ دیکھ بھال اور مرمت کے طور پر بجٹ میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن آپ کو جو رقم رکھنی چاہیے، درحقیقت اس کا انحصار آپ کے گھر کی عمر، حالت اور سائز پر ہوتا ہے۔ مکان مالکان ماہانہ اخراجات میں ٹیکس، بجلی، گیس، پانی، سیکیورٹی اور صفائی وغیرہ کے پیسے ادا کرتے ہیں۔ اگر کسی نے مکان کے لیے بینک سے قرض حاصل کررکھا ہے تو ہر ماہ اس کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔

چھت

باہر سے آنے والا پانی آپ کے مکان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ چھت کے بنیادی کاموں میں سے ایک کام پانی کو مکان میں داخل نہ ہونے دینا ہے۔ ٹپکتی ہوئی چھت مکان کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہے، لیکن یہ بھی اس بات پر منحصر ہے کہ رساؤ کتنا شدید ہے اور اندر موجود سامان کو کتنا خراب اور صحت کے مسائل یا ساختی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اسفالٹ شِنگلز والی چھت کو ہر 15سے20 سال بعد تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم

آپ کو شاید کسی وقت نئے یونٹ خریدنے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ موجودہ یونٹ وقت کے ساتھ خراب ہو جاتے ہیں۔ تیل اور ایئر کنڈیشنر کے فلٹرز کو بار بار تبدیل کرنے سے مشینوں کو مؤثر طریقے سے چلانے میں مدد ملتی ہے۔

مکان مالک کو سال میں کم از کم ایک بار اپنے HVAC سسٹم کا معائنہ کرانا چاہیے۔ بہت سی کمپنیاں خدمت کے معاہدے یا دیکھ بھال کے منصوبے پیش کرتی ہیں، جو سالانہ معائنے کی لاگت کو کم، نیم سالانہ معائنے کی پیشکش، اور پارٹس کی قیمتوں میں کمی اور کم لاگت والے ایمرجنسی وزٹس جیسے دیگر فوائد فراہم کر سکتی ہیں۔

الیکٹریکل سسٹم

آرک فالٹس، ناقص وائرنگ اور الیکٹریکل شارٹس بڑی تعداد میں بجلی سے لگنے والی آگ کا سبب بنتے ہیں۔ تمام مکان مالکان کو اس بات کی بنیادی سمجھ ہونی چاہیے کہ گھروں اور خاندانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے برقی نظام کس طرح کام کرتا ہے اور ساتھ ہی اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو سمجھیں۔ جب بھی کوئی مسئلہ آئے یا بحالی کا کام کروانا ہو تو پیشہ ور ماہر کی خدمات حاصل کریں تاکہ وہ یہ یقینی بنائے کہ چیزیں صحیح طریقے اور حفاظتی معیارات کے مطابق انسٹال کی جائیں۔

پلمبنگ

پلمبنگ کے چھوٹے مسائل کبھی کبھار پیش آتے ہیں لیکن پرانے مکانات میں پلمبنگ کے مسائل اکثر آتے رہتے ہیں۔ ان گھروں میں اکثر لوہے کے پائپ ہوتے ہیں، جو وقت کے ساتھ منرلز سے بھر جاتے اور آہستہ آہستہ پانی کے دباؤ کو کم کرتے ہیں۔ ان پائپوں کی مرمت نہیں کی جا سکتی، انہیں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

دیمک

دیمک لکڑی اور نمی کی طرف راغب ہوتی ہے اور وہ آپ کے گھر میں سب سے چھوٹی دراڑوں کے ذریعے بھی داخل ہو سکتی ہے۔ اپنے گھر کو ہونے والے مہنگے ساختی نقصان سے بچانے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کے قریب کوئی لکڑی زمین کو چھونے والی نہیں ہے (جیسے لکڑی یا درختوں کے سٹمپ)۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آپ کے گھر سے زمینی ڈھلوان دور ہے، اپنی فاؤنڈیشن کے ارد گرد کسی بھی قسم کی نمی کو جمع ہونے سے روکیں، اور باقاعدگی سے کیڑوں کا معائنہ کرنے کے لیے ایک ایکسٹرمینیٹر کی خدمات حاصل کریں۔

اس کے علاوہ، اگر آپ کا گھر بہت مرطوب ہے، تو ایئر کنڈیشنر یا ڈی ہیومیڈیفائر سڑنے (mold)کو بڑھنے سے روکنے میں مدد کرے گا۔ سڑنے کا عمل ہمیشہ نظر نہیں آتا، اسے وال پیپر کے پیچھے، قالین کے نیچے، اور مختلف جگہوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سڑنا الرجک یا پریشان کن رد عمل اور دمہ کے حملوں کا سبب بن سکتا ہے۔

لینڈ اسکیپنگ

چاہے آپ لینڈ اسکیپنگ کا کام خود کریں یا کسی پیشہ ور کی خدمات حاصل کریں، آپ کو اپنی زمین کی تزئین کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ باغیچے کا سامان مہنگا ہو سکتا ہے اور اگر آپ کے پاس کافی رقبہ ہے، تو آپ کو اسنو بلور یا لیف بلور جیسے آلات کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔

درختوں سے لٹکنے والے اشیا گر سکتی ہیں اور چھتوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ پتوں کی کثرت یا زیادہ بڑھے ہوئے پودے نکاسی کے نظام کو بند کر سکتے ہیں، جس سے نکاسی آب، پلمبنگ، اور بیرونی HVAC یونٹ کے نظام متاثر ہوتے ہیں۔