آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی افواہیں زیرگردش

June 19, 2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر پروڈیوسر و اداکار شہباز شگری کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کی افواہیں زیرگردش ہیں،دونوں نےسوشل میڈیا اکاونٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہبازشگری نے جولائی 2021 میں اسلام آباد میں اہل خانہ ،دوست احباب اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی اور اس سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کیا۔دونوں کی منگنی کے بعد ان کی شادی شوبز انڈسٹری میں اہم موضوع بنی رہی لیکن اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں بہت افواہیں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ دونوں مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کر چکے ہیں ۔ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔اگر دونوں کے انسٹاگرام اکاونٹس کا جائزہ لیا جائے تو دونوں نے ایک ساتھ کھچوائی گئی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔جہاں دونوں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کی ، وہیں آئمہ بیگ نے شہباز شگری اور اپنی بزنس منیجر کومل بیگ کے ہمراہ اکتوبر 2020 میں کھچوائی گئی تصویر ڈیلیٹ نہیں کی جس پر صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ ان سے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ ہونے سے رہ گئی۔یاد رہے کہ شہباز شگر کی پہلی شادی ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل عائشہ لائن سے ہوئی تھی۔انہوں نے 2014 میں شادی کی اور شادی سے پہلے تقریباً پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔