گلوگار عاطف اسلم کا ہیوسٹن میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا

June 19, 2022

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی گلوگارعاطف اسلم کا امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والا کنسرٹ شدید بد انتظامی کا شکار ہوگیا۔جمعہ کو ہونے والے کنسرٹ میں گنجائش سے زیادہ ٹکٹس بک کئے جانے پر درجنوں افراد ہال میں داخل نہ ہوسکے۔اس دوران ہال کے باہر احتجاج کرتےہوئے دیگر ریاستوں سے آئے شہری مہنگے ٹکٹس،کرائے اور ہوٹل کا خرچہ واپس کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔کنسرٹ کے اندر موجود افراد نے بھی ہال میں شدید بدانتظامی کی شکایت کی۔شومنتظمین نے تسلیم کیا کہ اس بات کی ذمہ داری لیتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ ٹکٹس فروخت کی گئیں جس سےلوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی لوگوں نے کنسرٹ میں ہونے والی بدانتظامیوں کی شکایات کے انبار لگادئیے۔